0
Tuesday 3 Jan 2012 19:25

کابل، مذاکرات کی تصدیق، حزب اسلامی کے وفد کی افغان، امریکہ اور نیٹو حکام سے ملاقاتیں

کابل، مذاکرات کی تصدیق، حزب اسلامی کے وفد کی افغان، امریکہ اور نیٹو حکام سے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ حزب اسلامی نے امریکا سے مذاکرات کی تصدیق کر دی ہے۔ کابل میں ہونے والے مذاکرات میں اتحادی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گل بدین حکمت یار کی حزب اسلامی کے تین رکنی وفد نے کابل میں امریکی سفیر ریان سی کروکر سے ملاقات کی، جس میں نیٹو کمانڈرز اور سی آئی اے حکام بھی شامل تھے۔ ملاقات میں امریکی اور نیٹو فورسز کے افغانستان سے انخلا کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ابتدائی مذاکرات تھے جس میں حزب اسلامی کے وفد نے پندرہ نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ 

افغان اسلامک پریس کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کے داماد غیرت بہیر کی قیادت میں حزب اسلامی کے وفد نے کابل میں صدر حامد کرزئی، امریکی سفیر ریان کروکر اور نیٹو کمانڈر جنرل جان ایلن سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ مذاکرات میں حزب اسلامی نے غیرملکی افواج کے انخلاء کی شرط پر مذاکرات کرنے کا عندیہ دے دیا۔ مذاکرات میں امریکی حکام نے حزب اسلامی کو کرزئی حکومت میں شمولیت اختیار کی دعوت دی۔ افغان اسلامک پریس کے مطابق افغان اور امریکی حکام سے حزب اسلامی کے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، افغان اسلامک پریس کے مطابق حزب اسلامی کے ایک وفد نے چند ماہ قبل بھی ڈائریکٹر سی آئی اے ڈیوڈ پیٹراس سے ملاقات بھی ملاقات کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 127350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش