0
Tuesday 3 Jan 2012 19:35

افغان طالبان کی قطر میں سیاسی دفتر کھولنے کی تصدیق

افغان طالبان کی قطر میں سیاسی دفتر کھولنے کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں اپنا سیاسی دفتر کھولنے سے متعلق ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں قطر میں اپنا سیاسی دفتر کھولنے کے لئے ابتدائی معاہدے کی تصدیق کی ہے، بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ گوانتاناموبے میں قید طالبان کے ساتھیوں کو رہا کیا جائے، اس سے پہلے طالبان کے قطر میں دفتر کھولنے سے متعلق خبریں آئیں تھیں، جس پر افغان حکومت نے قطر کی حکومت سے احتجاج کیا تھا۔ 

امریکہ کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کے بعد نہ صرف گوانتا نامو جیل سے طالبان قیدیوں کی رہائی کے اقدامات کو عملی شکل دی جا رہی ہے، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ طالبان قطر میں سیاسی دفتر کھولنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے کہا ہے کہ قطر میں دفتر کھولنے کیلئے ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ طالبان کا کہنا تھا کہ مذکرات میں شامل ہونے اور سیاسی دفتر کھولنے کا درست وقت آگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 127351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش