0
Tuesday 3 Jan 2012 21:40

سیاست میں فوجی مداخلت کی مخالفت کریں گے، اسفند یار ولی

سیاست میں فوجی مداخلت کی مخالفت کریں گے، اسفند یار ولی
اسلام ٹائمز۔ اے این پی کے قائد اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ میمو کی کوئی حقیقت نہیں۔ چیف جسٹس کی بحالی اور عدلیہ کی بحالی کیلئے سب سے زیادہ خون اے این پی نے دیا، سیاست میں فوج کی مداخلت کی مخالفت کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ بڑے بڑے جلسہ اور دعوے کرتے ہیں ان کی حقیقت کا پتہ الیکشن میں چل جائے گا کیونکہ جلسوں اور الیکشن میں فرق ہوتا ہے۔ 

پارٹی کے کسی بھی وزیر پر کرپشن سے متعلق کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں لوگ صرف جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، اسلام کے نام پر سیاست کرنے والے لوگ بھی اس چیز کا سہارا لے  رہے ہیں‌ سب کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ میڈیا پر آ کر ثبوت پیش کریں،‌ انہوں نے کہا کہ ہم نے پشتون قوم کے دفاع اور بقاء کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ہمارے سینکڑوں رہنما و کارکن اس جدوجہد میں شہید ہوئے۔ آج بھی اگر میرے خون سے پشتون وطن میں امن قائم ہوتا ہے تو اس قربانی کیلئے بھی تیار ہوں۔ اے این پی ایک جمہوری پارٹی ہے اور ہر عمل جمہوری طریقے سے ہوتا ہے، پارٹی میرے تابع نہیں بلکہ میں‌ پارٹی کے تابع ہوں۔
خبر کا کوڈ : 127366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش