QR CodeQR Code

مسجد اقصیٰ:مسلمانوں کےداخلے پر اسرائیلی پابندی،کشیدگی برقرار

6 Oct 2009 13:40

اسرائیل کیجانب سے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر عائد پابندی کیخلاف مقبوضہ بیت المقدس میں شدید کشیدگی برقرار ہے۔ سینکڑوں فلسطینیوں کا سڑکوں پر احتجاج جاری ہے جبکہ اسرائیل نے مظاہرے کچلنے کیلیے علاقے میں ہزروں کی تعداد میں سکیورٹی


مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل کیجانب سے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر عائد پابندی کیخلاف مقبوضہ بیت المقدس میں شدید کشیدگی برقرار ہے۔ سینکڑوں فلسطینیوں کا سڑکوں پر احتجاج جاری ہے جبکہ اسرائیل نے مظاہرے کچلنے کیلیے علاقے میں ہزروں کی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری طلب کر لی ہے۔ ہزاروں یہودیوں کو مقدس مغربی دیوار پر عبادات کی اجازت دینے کیلیے اسرائیل نے حرم شریف اور مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ایک ہفتے سے عائد پابندی کیخلاف مقبوضہ بیت المقدس میں شدید کشیدگی برقرار ہے۔نہتے فلسطینی احتجاج پر پولیس کے تشدد کا شکار بننے کے بعد پتھراؤ کرتے ہیں جس پر درجنوں مظاہرین گرفتار بھی کیے جا چکے ہیں۔



خبر کا کوڈ: 12740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/12740/مسجد-اقصی-مسلمانوں-کےداخلے-پر-اسرائیلی-پابندی-کشیدگی-برقرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org