QR CodeQR Code

اے این پی نے باچا خان کے فلسفے کو بھلا دیا، مولانا فضل الرحمن

4 Jan 2012 02:51

اسلام ٹائمز:پشاور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی امیر نے کہا کہ نیٹو کی سپلائی بند کرنے، شمسی ائیر بیس خالی کرانے اور بون کانفرنس کے بائیکاٹ کے فیصلوں کو قومی پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عدم تشدد کی سیاست کے دعوے داروں نے باچا خان کی کتاب کا متعلقہ ورق ہی پھاڑ دیا ہے، اقتدار میں آ کر اے این پی نے باچا خان کے فلسفے کو بھلا دیا، نیٹو کی سپلائی بند کرنے، شمسی ائیر بیس خالی کرانے اور بون کانفرنس کے بائیکاٹ کے فیصلوں کو قومی پالیسی کا حصہ بنانا چاہئے، پشاور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وقت سے پہلے ملک میں انتخابات ہوتے ہیں تو یہ غیر آئینی اقدام نہیں ہو گا، تاہم حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئیے، انہوں نے کہا کہ ملک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں، درآمد شدہ پالیسیوں سے ملک کو 70 ارب روپے کا نقصان ہوا، ان کا کہنا تھا کہ 2001ء میں افغانستان کے حوالے سے معاہدوں کا خمیازہ ہم اب تک بھگت رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 127483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/127483/اے-این-پی-نے-باچا-خان-کے-فلسفے-کو-بھلا-دیا-مولانا-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org