QR CodeQR Code

غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت

6 Oct 2009 15:06

صیہونی حکومت کے جنگی طیارے اور گن شپ جنگي کشتیاں مسلسل کئي دنوں سے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے جاری رکھے ہوۓ ہیں۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لئے جانے کے کام


صیہونی حکومت کے جنگی طیارے اور گن شپ جنگي کشتیاں مسلسل کئي دنوں سے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے جاری رکھے ہوۓ ہیں۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لئے جانے کے کام میں رکاوٹیں ڈالیں اور یہ کام چھ ماہ تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا جس کے بعد صیہونی حکومت نے غزہ پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی۔ سیاسی مبصرین،امریکہ اور یورپی یونین کے بعض ممالک کے اس اقدام کو صیہونی حکومت کے لئے حملوں میں شدت پیدا کرنے کے سلسلے میں گرین سگنل سے تعبیر کر رہے ہیں۔امریکہ اور یورپی حکومتیں اسرائيل کو وسیع اقتصادی اور فوجی امداد دینے کے علاوہ اس حکومت کی ہر طرح کی سیاسی حمایت کے سبب اقوام متحدہ کی ان قرار دادوں پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں جن میں فلسطینی علاقوں پر سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور اس حکومت کے مظالم بند کۓ جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔ امریکہ اور یورپی حکومتیں صیہونی حکومت کی حمایت میں اضافے کی وجہ سے فلسطینیوں پر روا رکھے جانے والے مظالم میں برابر کی شریک ہیں۔ امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے جائزے کے کام میں رکاوٹیں ڈالے جانے کی ایک وجہ یہ ہے کہ امریکہ اور یورپی حکومتوں کو اس بات کا اندیشہ لاحق ہے کہ اس رپورٹ کے جائزے سے فلسطینی عوام پر روا رکھے جانے والے مظالم کے سلسلے میں صیہونی حکومت کے مظالم میں ان حکومتوں کا شریک ہونا سب کے سامنے آ جاۓ گا۔


خبر کا کوڈ: 12752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/12752/غزہ-پر-صیہونی-حکومت-کے-حملوں-میں-شدت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org