0
Wednesday 4 Jan 2012 18:40

سنی تحریک کا ممتاز قادری کی رہائی کے لئے زبردست مظاہرہ

سنی تحریک کا ممتاز قادری کی رہائی کے لئے زبردست مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک نے ممتاز قادری کی اسیری کو ایک سال مکمل ہونے پر 4 جنوری کو یوم ممتاز قادری کے طور پر منایا۔ اس سلسلے میں سنی تحریک کے خواتین ونگ نے ممتاز قادری سے اظہار یکجہتی کے لئے آبپارہ چوک اسلام آباد ایک زبردست مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ملک ممتاز قادری کی اہلیہ، والد اور ننھا بیٹا بھی موجود تھے۔ شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ممتاز قادری کے حق میں نعرے درج تھے۔ سنی تحریک کی عہدیداران نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ جب تک ممتاز قادری جیسے عشاقان رسول ص موجود ہیں گستاخوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ممتاز قادری کی جرات و بہادری پر قوم کا بچہ بچہ اسکی عظمت کو سلام پیش کر رہا ہے۔ ممتاز قادری کی رہائی کی تحریک نفاذ نظام مصطفی ص کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ممتاز قادری کیس پر سیاسی رہنمائوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ ہائی کورٹ ممتاز قادری کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر قادری کو باعزت بری کرے۔ حکمران عوامی احتجاج کو نوشتہ دیوار سمجھیں اگر قوم نے پارلیمنٹ کا گھیرائو کر لیا تو حکمرانوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ حکومتی ایوانوں میں بیٹھی لادینی قوتیں شکست کھائیں گی اور قادری باعزت بری ہوگا۔

توہین رسالت قانون کو متنازع بنانے والے جان لیں کہ ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے قادری کو آج ساری قوم اپنا ہیرو قرار دے چکی ہے۔ سیکولرازم کے پروکار ملکی اسلامی شناخت اور دینی اقدار ختم کرکے مادر پدر آزاد معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں ہر محاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ ممتاز قادری کی رہائی تک جدوجہد رکھیں گے۔ مظاہرین نے ممتاز قادری کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور ان کی باعزت رہائی کا مطالبہ کیا۔

خبر کا کوڈ : 127599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش