QR CodeQR Code

دفاع پاکستان کونسل جنرل ضیاءالحق کی لابی اور عمران خان امریکی ایجنٹ ہے، مولانا فضل الرحمان

5 Jan 2012 00:39

اسلام ٹائمز:جے یو آئی کے سربراہ کا ایم ایم اے کی بحالی کے حوالے سے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ خیبر پخِتونخوا میں پچاس فیصد نشستیں انہیں دی جائیں، جو قابل عمل نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فصل الرحمان نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل جنرل ضیاءالحق کی لابی ہے۔ جب یہ دفاع افغانستان کونسل بنائی گئی تھی تو افغانستان کی تباہی کروائی گئی، اب پاکستان کی باری ہے۔ اعظم خان سواتی کے مستعفی ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان سے گلہ ہے، بلا وجہ انہوں نے پارٹی کو چھوڑا۔ مولانا کا کہنا تھا کہ جمعیت ہمارے لئے ماں کے طرح ہے ہم نے اس کی آغوش میں بہت کچھ سیکھا۔ لیکن کچھ لوگ اس کو ماں نہیں داشتہ گردانتے ہیں یعنی حوس پوری کی پھر نئی کی تلاش شروع اور اعظم خان سواتی بھی انہیں میں سے ایک ہیں۔ 

تحریک انصاف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان میں مادر پدر آزاد مغربی ثقافت کو پاکستان میں پروان چڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مطلقہ عورت کو اپنے گھر میں رکھا اور اس کے بچے یہودی مذہب پر چل رہے ہیں۔ عمران خان کے جلسوں میں دختران قوم کا رقص و سرور دکھایا جاتا ہے۔ دراصل عمران خان امریکہ کے ایجنٹ ہیں اور تحریک انصاف سیاسی خانہ بدوشوں کا قبیلہ ہے جو جہاں اقتدار کا سراب دیکھتا ہے وہاں پڑائو ڈال لیتا ہے۔ جماعت اسلامی کے ایم ایم اے کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے مولانا کہا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ناجائز شرائط کی وجہ سے ایم ایم اے سے دور ہے۔ جماعت کا مطالبہ ہے۔ کہ خیبرپختنواہ میں پچاس فیصد نشستیں جماعت کو دی جائیں جو قابل عمل نہیں ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ 27 جنوری کو جے یو آئی ف ایک تاریخی جلسہ کرے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 127706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/127706/دفاع-پاکستان-کونسل-جنرل-ضیاءالحق-کی-لابی-اور-عمران-خان-امریکی-ایجنٹ-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org