0
Thursday 5 Jan 2012 00:53

نوشہرہ، تحریک طالبان پاکستان کے رہنما قاری اسد سمیت 4 دہشتگرد گرفتار

نوشہرہ، تحریک طالبان پاکستان کے رہنما قاری اسد سمیت 4 دہشتگرد گرفتار

اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی فورسز نے نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے تحریک طالبان پاکستان کے رہنما قاری اسد سمیت چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زیارت، کاکا خیل، نوشہرہ کینٹ، نظام پور، شیرپور اکوڑہ خٹک سمیت دیگر مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے، جس کے نتیجے میں دو اہم دہشتگرد جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان اور پنجابی طالبان سے بتایا جاتا ہے۔ جن میں قاری اسد کا نام سرفہرست ہے کو گرفتار کر لیا اور اس کی معلومات پر نظام پور کے علاقے سے مزید دو اہم افراد کو گرفتار کیا گیا، یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر ایجنسی میں ہونے والے آپریشن میں تحریک طالبان نوشہرہ کا امیر قاری کامران ہلاک ہوا تھا، اس کے بعد یہ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے باعث خیبر ایجنسی سے نوشہرہ آنیوالے تمام راستوں کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بند کر دیا تھا اور پنجاب کی سرحد پر بھی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

خبر کا کوڈ : 127738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش