QR CodeQR Code

ملا عمر کی امریکا اور اتحادیوں سے مذاکرات کی تصدیق

5 Jan 2012 01:22

اسلام ٹائمز:اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ نے گوانتا نامو بے سے افغان باشندوں کی رہائی اور افغانستان سے فوجی انخلا کا مطالبہ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر نے امریکا اور اسکے اتحادیوں سے مذاکرات کی تصدیق کر دی ہے، نمائندے خصوصی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملا عمر نے بات چیت کے لئے امریکا کو 2 بنیادی مطالبات پیش کئے ہیں، جن میں گوانتاناموبے سے افغان باشندوں کی رہائی اور افغانستان سے فوجی انخلا بنیادی نکات ہیں۔ ملا عمر نے افغان باشندوں کی رہائی کے بدلے اتحادی فوجی چھوڑنے کی پیشکش کی ہے، ملا عمر کے مطابق غیر ملکی قوتوں کو افغانستان میں تاریخی نقصانات کے باوجود کامیابی نہیں ہو سکی ہے۔ افغانوں کو ان کے اپنے ملک افغانستان میں اسلامی حکومت قائم کرنے کے لئے آزاد چھوڑ دیا جائے، ملا عمر کا کہنا ہے کہ آئندہ کئے جانے والے اقدامات اور فیصلوں سے افغان عوام کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔ 

دریں اثناء امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ گوانتاناموبے سے طالبان قیدیوں کی رہائی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لیے گوانتاناموبے سے قیدیوں کی رہائی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انھوں نے ان باتوں کی تردید کی کہ طالبان قیدیوں کو رہا کر کے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو استحکام دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 127741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/127741/ملا-عمر-کی-امریکا-اور-اتحادیوں-سے-مذاکرات-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org