0
Thursday 5 Jan 2012 03:24

پشاور، ایل پی جی کی قیمتوں میں دو ہفتوں کے دوران 15 روپے کا اضافہ

پشاور، ایل پی جی کی قیمتوں میں دو ہفتوں کے دوران 15 روپے کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں مزید 2 روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا ہے، اس طرح گزشتہ دو ہفتوں میں ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں پندرہ روپے اضافہ ہوا ہے، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں مزید دو روپے فی کلو بڑھا دیئے گئے ہیں، جس کے بعد قیمت ایک سو پچاس روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے ایل پی جی صارفین کی شرح میں 20 سے 30 فیصد کمی ہو گئی ہے، ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اگلے ہفتے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی صدر بخت منیر کے مطابق قیمتوں میں مسلسل اضافے سے درجنوں ڈسٹری بیوٹرز کا روزگار دائو پر لگ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 127774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش