0
Thursday 5 Jan 2012 12:16

طالبان کی ایک اور بربریت، 15 مغوی ایف سی اہلکاروں کو قتل کر دیا

طالبان کی ایک اور بربریت، 15 مغوی ایف سی اہلکاروں کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان نے دو ہفتے قبل اغوا کیے گئے 15 ایف سی اہکاروں کو قتل کر کے ان کی لاشیں شمالی وزیرستان کے علاقے میں پھینک دی ہیں۔ میڈیا کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب سپین ٹل سے 15 ایف سی اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان نے ان اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے مطابق ان اہلکاروں کو لنڈی کوتل میں طالبان کے خلاف ہونے والی کارروائی کے ردعمل میں قتل کیا گیا اور مزید حملے جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ ان اہلکاروں کو ٹانک کے قریب ملازئی سے دو ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق میرانشاہ میں میر علی کے علاقہ اسپین ٹل کے مقام پر پندرہ ایف سی اہلکاروں کی لاشیں بر آمد ہوئیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ان اہلکاروں کے قتل کی ذمے داری قبول کر لی۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ایف سی اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہو ئے کہا کہ یہ خیبر ایجنسی میں کیے گئے آپریشن کا بدلہ ہے، جس میں ان کے کمانڈر کامران خان سمیت بارہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کر کے پندرہ ایف سی اہلکار وں کو اغوا کر لیا تھا۔ عسکریت پسندوں نے جاتے ہوئے چیک پوسٹ کو آگ لگا دی اور بھاری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لے لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 127813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش