QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا ہنگو کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ

5 Jan 2012 16:00

اسلام ٹائمز:صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے شدید احتجاج کیا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قدرتی آفات اور دہشت گردی سے متاثرہ ہنگو کو آفت زدہ ضلع قرار دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے ہنگو کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، سیلاب اور قدرتی آفات کے باعث صوبے کے بارہ سے زائد اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھا، تاہم ہنگو میں سروے مکمل نہ ہونے کے باعث اس کو آفت زدہ قرار نہیں دیا گیا، جس پر صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے شدید احتجاج کیا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہنگو قدرتی آفات کے ساتھ دہشت گردی سے بھی متاثر ہوچکا ہے لہذا اسے آفت زدہ قرار دیا جائے، جس پر صوبائی حکومت نے محکمہ مال کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک مہینے کے اندر اندر ہنگو کو آفت زدہ قرار دینے کے فیصلے کے پیش نظر سروے مکمل کر کے اس کی رپورٹس فراہم کرے، ذرائع نے بتایا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں ہنگو کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی باقاعدہ طور پر ہنگو کو آفت زدہ قرار دینے کا اعلان کرینگے اور متاثرین میں وطن کارڈز کے ذریعے رقوم بھی تقسیم کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 127864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/127864/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-ہنگو-کو-آفت-زدہ-قرار-دینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org