0
Thursday 5 Jan 2012 16:37

خیبر ایجنسی میں دو کالعدم تنظیموں کے درمیان جھڑپ، 7 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی میں دو کالعدم تنظیموں کے درمیان جھڑپ، 7 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں دو کالعدم تنظیموں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ذرائع کے مطابق جھڑپ وادی تیراہ کے علاقے ذکاخیل میں ہوءی، اس دوران دونوں کالعدم تنظیموں نے ایک دوسرے کیخلاف مورچہ زن ہوکر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جھڑپ کے نتیجے میں سات عسکریت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، شدید لڑائی اور فائرنگ کے باعث مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا، واضح رہے کہ اس سے قبل بحی وادی تیراہ  میں کالعدم تنظیموں کے درمیان کئی جھڑپیں ہو چکی ہیں جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 127870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش