QR CodeQR Code

پاکستان کسی کے ساتھ تناؤ نہیں چاہتا، آرمی چیف

6 Jan 2012 02:17

اسلام ٹائمز:بیجنگ میں چینی وزیر اعظم وین جیا باؤ سے ملاقات کے دوران جنرل کیانی نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کے ساتھ تناؤ نہیں چاہتا۔ بیجنگ میں چینی وزیر اعظم وین جیا باؤ سے ملاقات کے دوران جنرل کیانی نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے باہمت عوام ملک کو درپیش مشکلات پر قابو پالیں گے۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم وین جیاباؤ نے کہا کہ پاکستان قابل اعتماد دوست ہے اور چین مستقبل میں بھی اسلام آباد کی حمایت جاری رکھے گا۔ یاد رہے کہ آرمی چیف پانچ روزہ سرکاری دورہ پر چین گئے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 128003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/128003/پاکستان-کسی-کے-ساتھ-تناؤ-نہیں-چاہتا-ا-رمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org