QR CodeQR Code

جارج مچل آج سے مشرق وسطیٰ کا دورہ کر رہے ہیں

7 Oct 2009 13:54

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر باراک اوباما کے خصوصی نمائندے جارج مچل آج سے خطے کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کیے جانے کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جارج مچل آج


واشنگٹن:مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر باراک اوباما کے خصوصی نمائندے جارج مچل آج سے خطے کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کیے جانے کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جارج مچل آج مشرق وسطیٰ کے دورے پر اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔ جہاں وہ اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ رام اللہ جائیں گے اور فلسطینی حکام سے مذاکرات کریں گے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے گذشتہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر اسرائیلی اور فلسطینی وزرائے اعظم سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا تھا۔ جارج مچل کے دورہ کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دسمبر سے تعطل کے شکار امن عمل کی بحالی کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 12814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/12814/جارج-مچل-آج-سے-مشرق-وسطی-کا-دورہ-کر-رہے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org