0
Wednesday 7 Oct 2009 14:11

بگٹی قتل کیس،سابق صدر،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

بگٹی قتل کیس،سابق صدر،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم
کوئٹہ:بلوچستان ہائیکورٹ نے نواب اکبر بگٹی کے قتل کا مقدمہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف،سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سابق وزیر اعلی بلوچستان جام یوسف کے خلاف درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائر عیسی پر مشتمل سنگل بینج نے نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔عدالت نے تین گھنٹے کی سماعت کے بعدحکم دیا کہ نواب اکبر بگٹی کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے ۔ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ بگٹی ایف آئی آر کا انداراج کریں۔ عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ ایف آئی آر سابق صدر پرویز مشرف ،سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سابق وزیراعلی بلوچستان جام یوسف کے خلاف درج کی جائے۔ عدالت نے آفتاب شیر پاؤ اور شعیب نوشیروانی کے خلاف بھی مقدمے کے اندراج کا حکم دیا۔اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ بگٹی نے نواب اکبر خان بگٹی کے قتل کی ایف ائی آرکے اندراج سے متعلق درخواست خارج کر دی تھی۔جس کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ۔گذشتہ سماعت پر بلوچستان ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف اور سابق وزیر اعظم سمیت دیگر اعلی وفاقی و صوبائی حکام کو آج کی سماعت کے لیے نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 12816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش