0
Saturday 7 Jan 2012 02:12

نئے صوبوں کے مخالف نہیں تاہم حکمران اتحاد عوام کی اصل مسائل سے توجہ ہٹا رہا ہے، چودھری نثار علی

نئے صوبوں کے مخالف نہیں تاہم حکمران اتحاد عوام کی اصل مسائل سے توجہ ہٹا رہا ہے، چودھری نثار علی
اسلام ٹائمز۔ پارلیمینٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ موجودہ حکمران کوئی کام ضابطے سے کرنے پر تیار نہیں، مسلم لیگ (ن) نئے صوبوں کے حق میں ہے تاہم نئے صوبے سیاسی شعبدہ بازی اور تقریروں سے نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو کراچی میں ضلع بنانے پر راضی نہیں وہ نئے صوبوں کی بات کیسے کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کو اپنےخلاف کسی کی بات گوارا نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان کا کراچی آنا بھی ان کو گوارا نہیں، بارہ مئی کا واقعہ تاریخ کا بدترین باب ہے، عوام مسائل میں پس رہے ہیں جبکہ حکمرانوں نے نیا تماشہ لگا لیا ہے، وزیراعظم ایک دن ایک بیان دیتے ہیں، دوسرے دن دوسرا، صوبے جعلی تقریروں سے بن سکتے تو ہم بھی شامل ہو جاتے، لسانی بنیادوں پر پنجاب میں نیا صوبہ بن بھی گیا تو پنجاب برداشت کر لے گا لیکن خیبرپختونخوا اور سندھ لسانی بنیادوں پر صوبہ برداشت نہیں کر سکتے۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ باہر کے عزائم کی راہ ہموار کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، آئینی اور قانونی طریقے سے صوبوں کے مسائل کا ایسا حل چاہتے ہیں جس سے وفاق مضبوط ہو اور صوبے بھی دست و گریباں نہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 128186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش