0
Saturday 7 Jan 2012 15:35

اورکزئی ایجنسی، فورسز کے آپریشن میں 5 شرپسند ہلاک

اورکزئی ایجنسی، فورسز کے آپریشن میں 5 شرپسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کے باعث 5 شرپسند ہلاک جبکہ ان کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے صبح سات بجے کے قریب دہشتگردوں کے خلاف اورکزئی ایجنسی کے علاقے خادی زئی میں آپریشن شروع کیا، جس میں بھاری توپ خانہ کا بھی استعمال کیا گیا، کارروائی میں 5 شر پسند مارے گئے جبکہ ان کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے، اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے، دریں اثناء اورکزئی ایجنسی کے ہی علاقے غلجو میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 128311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش