0
Sunday 8 Jan 2012 00:15

نواز شریف استعفے دیں، پھر دیکھیں ن لیگ کے کتنے ٹکڑے ہوتے ہیں، پرویزالٰہی

نواز شریف استعفے دیں، پھر دیکھیں ن لیگ کے کتنے ٹکڑے ہوتے ہیں، پرویزالٰہی
اسلام ٹائمز۔ سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف اسمبلیوں سے استعفے دے کر دیکھیں، انہیں پتہ چل جائے گا کہ ن لیگ کے کتنے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ سٹیٹ گیسٹ ہاوس میں میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ان کے پروگرام وژن دو ہزار بیس پر عملدرآمد نہ روکتے تو پنجاب آج رفاہی صوبہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی آشیانہ سکیم بھی فراڈ ہے کیونکہ کسی غریب کے پاس پندرہ لاکھ روپے نہیں۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ نواز شریف اپوزیشن میں رہ کر فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے عاری ہیں کیونکہ ن لیگ اقتدار کی عادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کبھی دروازے بند نہیں کیے جاتے جو اپنے دروازے بند کرتے ہیں وہ نواز شریف کی طرح اکیلے رہ جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 128403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش