QR CodeQR Code

مسلم لیگ ن کا صدر زرداری سے نگران سیٹ اپ بنانے کا مطالبہ

8 Jan 2012 01:26

اسلام ٹائمز:مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے انتخابات کے انعقاد میں تاخیر خطرناک ہے، حکمرانوں کے چہروں پر اڑنے والی ہوائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک میں بےیقینی کا دور دورہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ن لیگ نے کہا ہے کہ جس صدر کی کوئی ساکھ نہ ہو اس سے مذاکرات کا کیا جواز ہے، صدر الیکشن پر مذاکرات کی بجائے آئینی طریقہ کار پر نگران سیٹ کا بندوبست کریں۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے انتخابات کے انعقاد میں تاخیر خطرناک ہے کیونکہ حکومت کے پاوں اکھڑ چکے ہیں اور حکمرانوں کے چہروں پر اڑنے والی ہوائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک میں بے یقینی کا دور دورہ ہے۔ ذرائع کے مطابق معقول اور جمہوری اعتبار سے معتبر راستہ فوری انتخابات ہیں۔ حکومت کی ضد اور ہٹ دھرمی خود اس کے لئے نقصان دہ ہو گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے مینڈیٹ کی حامل حکومت ہی ملکی کشتی کو منجدھار سے نکال سکتی ہے۔ ن لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگران حکومت اپوزیشن لیڈر کی مرضی سے قائم ہونی چاہئیے۔


خبر کا کوڈ: 128418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/128418/مسلم-لیگ-ن-کا-صدر-زرداری-سے-نگران-سیٹ-اپ-بنانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org