QR CodeQR Code

میمو کو ثابت کرنا منصور اعجاز کی ذمہ داری ہے، زاہد بخاری

8 Jan 2012 01:44

اسلام ٹائمز:لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین حقانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز کمیشن سے بھاگنے کیلئے کڑی شرائط پیش کر رہا ہے، ان شرائط کو پورا کرنا ممکن نظر نہیں آتا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے وکیل زاہد حسین بخاری نے کہا ہے کہ میمو کو ثابت کرنا منصور اعجاز کی ذمہ داری ہے ،وہ پاکستان نہ آیا تو میمو اسکینڈل ازخود ختم ہو جائے گا، اُن کا کہنا ہے کہ میمو کمیشن کی کارروائی روکنے کی درخواست کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد حسین بخاری کا کہنا تھا کہ میمو کیس میں عدالتی کمیشن کے قیام کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے، 9 جنوری کو نظرثانی کے فیصلے تک کمیشن کو کارروائی سے روکنے کی درخواست کی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز کمیشن سے بھاگنے کیلئے کڑی شرائط پیش کر رہا ہے، ان شرائط کو پورا کرنا ممکن نظر نہیں آتا، زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ حسین حقانی عدالتی کمیشن میں ضرور پیش ہوں گے، عدالتی کمیشن سے حسین حقانی کے تحفظ کی استدعا کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 128421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/128421/میمو-کو-ثابت-کرنا-منصور-اعجاز-کی-ذمہ-داری-ہے-زاہد-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org