QR CodeQR Code

شام اور سعودی عرب تعلقات بہتر بنانے پر متفق ہو گئے

8 Oct 2009 12:09

سعودی عرب اور شام کشیدگی ختم کر کے تعلقات بہتر بنانے پر متفق ہو گئے ہیں،شام کے دورے پر موجود سعودی عرب فرماں روا شاہ عبداللہ نے دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔ جس میں فلسطینیوں پر اسرائیل کی عائد ناجائز پابندیوں کے خاتمے،خطے میں استحکام


دمشق:سعودی عرب اور شام کشیدگی ختم کر کے تعلقات بہتر بنانے پر متفق ہو گئے ہیں،شام کے دورے پر موجود سعودی عرب فرماں روا شاہ عبداللہ نے دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔ جس میں فلسطینیوں پر اسرائیل کی عائد ناجائز پابندیوں کے خاتمے،خطے میں استحکام اور عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد عراقی حکومت سے تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماء سعودی عرب اور شام کے درمیان ہر سطح پر مذاکرات شروع کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں ۔اس سے پہلے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کے شام کے دو روزہ دورے پر دمشق پہنچنے پر بشارالاسد نے انکا پرتباک استقبال کیا۔





خبر کا کوڈ: 12855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/12855/شام-اور-سعودی-عرب-تعلقات-بہتر-بنانے-پر-متفق-ہو-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org