0
Sunday 8 Jan 2012 19:46

دین اسلام اور شریعت محمدی کی خاطر ہر قسم کی قربانی اہلبیت اطہار ع کا شیوہ رہا، علامہ ساجد نقوی

دین اسلام اور شریعت محمدی کی خاطر ہر قسم کی قربانی اہلبیت اطہار ع کا شیوہ رہا، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کی دختر جناب سکینہ بنت الحسین ع کی شہادت پر اپنے پیغام میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ خانوادہ رسالت کا اسوہ حسنہ ہر زمانے میں انسانیت کے لئے مینارہ نور ہے اور خاندان عصمت و طہارت کے مرد و خواتین، بوڑھے حتٰی کہ کمسن بچے بھی مشکل و نامساعد حالات کا مقابلہ کر کے دین حق کی ترویج و تبلیغ کا سبب بنے، جس کی واضح مثال نواسہ رسول اکرم ص حضرت امام حسین علیہ السلام کی کم سن دختر جناب سکینہ بنت الحسین ع ہیں، جنہوں نے ریگزار کربلا میں بھوک اور پیاس سے نڈھال کم سن بچوں کو جمع کر کے ان کی تشنہ لبی کے باوجود انہیں ہمت و حوصلہ دیا اور سانحہ کربلا میں اپنے پیارے بابا اور دیگر عزیز و اقارب کی جانوں کی قربانی کا دکھ جھیل کر اپنے اوپر ظلم و ستم برداشت کیا اور بعد ازاں کربلا و کوفہ اور کوفہ سے شام تک کے انتہائی مشکل اور صبر آزما اور کٹھن سفر کی صعوبتوں کی پرواہ نہ کی، حتٰی کہ زندان شام میں بھی اذیت ناک اور دردناک لمحات میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دین حق پر کوئی آنچ نہ آنے دی۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ دین مبین اسلام اور شریعت محمدی کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینا اہل بیت اطہار ع کا شیوہ رہا ہے، جس کی بدولت آج دین حق کے حلال و حرام اور حقیقی تعلیمات ہم تک پہنچیں، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کی حفاظت میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 128565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش