QR CodeQR Code

دشمنوں کو ناراض کرنے والا ہر اقدام صحیح اور برحق اور جس اقدام سے دشمن خوش ہو وہ غلط راستہ ہے،رہبر انقلاب اسلامی ایران

8 Oct 2009 13:51

رہبر انقلاب اسلامی ایران سید علی خامنہ ای نے معاشرے کی بنیادی ضرورت کی حیثیت سے "بصیرت" پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ بصیرت اس بات کی اجازت نہيں دیتی کہ فتنے کی آلودگی کسی کو گمراہ کرسکے ۔ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ گیلان کے شہر چالوس میں ایک بہت بڑے عوامی جلسے


رہبر انقلاب اسلامی ایران سید علی خامنہ ای نے معاشرے کی بنیادی ضرورت کی حیثیت سے "بصیرت" پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ بصیرت اس بات کی اجازت نہيں دیتی کہ فتنے کی آلودگی کسی کو گمراہ کرسکے ۔ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ گیلان کے شہر چالوس میں ایک بہت بڑے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران فرمایا کہ جو بھی اقدام ایرانی عوام اور اسلامی نظام کے دشمنوں یعنی عالمی سامراج اور صہیونیسم کو ناراض کرے وہ صحیح اور حق کا راستہ ہے اور جو بھی اقدام دشمن کو خوش کرے وہ غلط راستہ ہے ۔رہبرانقلاب اسلامی نے اسلامی نظام سے ایران کے عوام کی وفاداری کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا گذشتہ صدارتی انتخابات میں عوام کی شاندار شرکت نے مسلمان اقوام کے دلوں کو خوش کر دیا۔ لیکن جب دشمن نے اس عظیم کامیابی کو تلخ بنانے کے لئے منفی پروپیگنڈوں اور بلوؤں کا سہارا لیا تو اسلامی جمہوری نظام کے چاہنے والوں کو تشویش پیدا ہو گئی۔ اور یہ حقیقت اس بات کا ثبوت ہے کہ تیس سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی عالم اسلام میں ایران کے اسلامی نظام سے بے پناہ محبت کی جاتی ہے۔رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کے اسلامی نظام سے تسلط پسند طاقتوں کی دشمنی ایک فطری امر ہے لیکن ان کی تیس سالہ دشمنی کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایران نے شاندار ترقی و پیشرفت کی اور ایرانی عوام اپنی اس حیرت انگيز ترقی و پیشرفت کے راستے کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔



خبر کا کوڈ: 12865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/12865/دشمنوں-کو-ناراض-کرنے-والا-ہر-اقدام-صحیح-اور-برحق-جس-سے-دشمن-خوش-ہو-وہ-غلط-راستہ-ہے-رہبر-انقلاب-اسلامی-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org