QR CodeQR Code

حکومت اہل تشیع کی نسل کشی کا سلسلہ روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے، علامہ رمضان توقیر

8 Jan 2012 21:53

اسلام ٹائمز:ڈاکٹر سید محمد جمال کے بیہمانہ قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ آج پشاور سے کراچی تک ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت ملت تشیع کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، لیکن ہم اس قتل و غارتگری پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر نے معروف کارڈیا لوجسٹ ڈاکٹر سید محمد جمال کے بیہمانہ قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اہل تشیع کی نسل کشی کا سلسلہ فوری طور پر روکنے کیلئے عملی قدامات کرے، پشاور دفتر سے جاری ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آج پشاور سے کراچی تک ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت ملت تشیع کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، لیکن ہم اس قتل و غارت گری پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے کراچی کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم الحرام سے اب تک 22 شیعہ افراد کا قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت سندھ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ پرامن اہل تشیع کی خاموشی کو مجبوری نہ سمجھا جائے، حکمران سیاسی جوڑ توڑ سے ہٹ کر ملک و قوم کے حالات پر توجہ دیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ڈاکٹر سید محمد جمال سمیت دیگر اہل تشیع کے قاتلوں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لائے اور دہشتگردوں کی سرگرمیوں کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے، واضح رہے کہ پارا چنار سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید محمد جمال کو 2 ماہ قبل اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد گذشتہ روز ان کی نعش خیبر ایجنسی کے علاقہ جمرود سے برآمد ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 128680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/128680/حکومت-اہل-تشیع-کی-نسل-کشی-کا-سلسلہ-روکنے-کیلئے-عملی-اقدامات-کرے-علامہ-رمضان-توقیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org