QR CodeQR Code

پرویز مشرف کی گرفتاری کے وارنٹ مل چکے، ائیرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار کر لیا جائیگا، منظور وسان

9 Jan 2012 23:53

اسلام ٹائمز:کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ مشرف کو کراچی پہنچتے ہی جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ لانڈھی جیل میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کے وارنٹ مل چکے ہیں، انھیں کراچی ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ مشرف کو کراچی پہنچتے ہی جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ لانڈھی جیل میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر داخلہ کی حیثیت سے انھیں مشرف کی گرفتار ی کا اختیار ہے۔ اس کے لئے ایوان صدر کی منظوری ضروری نہیں، وہ حکم جاری کر یں گے اور پولیس مشرف کو ہتھکڑی لگائے گی۔ دوسری طرف پرویز مشرف کی گرفتاری روکنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ 
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مجاز اتھارٹی ہیں، انہیں صدر پاکستان سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ منظور وسان نے پرویز مشرف کی گرفتاری کے حوالے سے کہا ان پر بلوچستان میں مقدمات درج ہیں بلوچستان حکومت نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری ہمیں بھیج دیئے ہیں، انہیں گرفتار کر کے بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 128990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/128990/پرویز-مشرف-کی-گرفتاری-کے-وارنٹ-مل-چکے-ائیرپورٹ-پہنچتے-ہی-گرفتار-کر-لیا-جائیگا-منظور-وسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org