0
Saturday 10 Oct 2009 09:28

جماعت اسلامی کے تحت یوم وفائے اقصیٰ،ملک بھر میں مظاہرے،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

مقبوضہ بیت المقدس کا محاصرہ جاری،جھڑپیں،11 صہیونی پولیس افسر زخمی
جماعت اسلامی کے تحت یوم وفائے اقصیٰ،ملک بھر میں مظاہرے،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،ملتان،کوئٹہ،فیصل آباد،حیدرآباد،سکھر:مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کی صہیونی سازش اور حرم اقصیٰ کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کے لیے دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جماعت اسلامی کی اپیل پر جمعہ کو ”یوم وفائے اقصیٰ“ منایا گیا۔ عالمی سطح پر یہ دن منانے کی اپیل اخوان المسلمون مصر کے مرشد عام محمد مہدی عاکف،اسکالر علامہ یوسف القرضاوی،حماس کے سربرارہ خالد المشعل سمیت مختلف سیاسی قائدین اور علمائے کرام نے کی تھی۔ ان رہنماﺅں کی اپیل پر پاکستان میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم وفائے اقصیٰ منایا گیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں خطباء حضرات نے اس موضوع پر خطاب کیا جبکہ لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،کوئٹہ،ملتان،حیدرآباد،سکھر، فیصل آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں مسجد اقصیٰ کے محاصرے اور اس کو شہید کرنے کے صہیونی منصوبے کی شدید مذمت کی گئی اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ 
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہودی دہشت گردوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کا مسلسل محاصرہ جاری ہے۔ یہودی مسجد اقصیٰ کے حرم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ کئی روز سے مسجد اقصیٰ کے اندر اور گرد و نواح میں موجود فلسطینی عوام مسجد کی حفاظت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر مقبوضہ بیت المقدس میں حالات خراب کر رہا ہے تاکہ وہ اس پر اپنی گرفت کو مضبوط کرسکے۔ سید منور حسن نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ عالمی یوم وفائے اقصیٰ کے موقع پر قبلہ اول اور رسول اکرم ص کے مقام معراج کی حفاظت کا عزم کریں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کے ذریعے حکومت میں آنے والے کیری لوگر بل کے سائے میں اقتدار کو دوام دینا چاہتے ہیں۔کیری لوگر بل پاکستان کے خلاف چارج شیٹ ہے،امریکا کے ساتھ بھارتی غلامی کو بھی بخوشی قبول کر لیا گیا ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے بعد بیان جاری کرنے کے حق میں نہیں۔ جمہوریت کی بقا کے لیے اس نظام کا چلتے رہنا بہتر ہے مگر قوم کو امریکی غلامی میں دینے کی حکومتی روش قبول نہیں۔ فوج کو گڈ گورننس سے روکنا ہو گا،امریکی ضمانتوں سے فوجی مداخلت کو نہیں روکا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے پارلیمنٹ اس بل کو کلی طور پر مسترد کر دے۔وفاقی دارالحکومت پر امریکی جنگی طیاروں کا گشت خطرے سے خالی نہیں،حکومت کو اس کی وضاحت کرنی چاہیے ورنہ عوام خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انتہا پسندی بڑھے گی اور بعض لوگ ان طیاروں کو ہٹ کرنے کی تدابیر اختیار کر سکتے ہیں۔سید منور حسن نے کہا کہ کوئٹہ شوریٰ ایک افسانہ ہے۔ سرحد میں امریکی پہلے ہی حملے کر رہے ہیں،اب بلوچستان میں داخلے کا بہانہ تلاش کر رہے ہیں۔ 
ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی حافظ محمد ادریس نے سید مودودی انسٹیٹیوٹ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی دہشت گرد امریکا کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کو منہدم کر کے ہیکل سلیمانی کی تعمیر چاہتے ہیں۔ پوری امت مسلمہ متحد ہو کر ان سازشوں کا مقابلہ کرے گی اور صہیونیوں کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دے گی۔
ساہیوال میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکڑ سید وسیم اختر نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا اپنے مظالم کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں کے جذبہ حریت کو کچل نہیں سکتے ۔مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے مسلمان اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔ انہوں نے
کہا کہ امریکا اور اسرائیل دہشت گرد ریاستیں ہیں جو مسلمانو ں کا قتل عام کر رہی ہیں۔ اسرائیل اور امریکا مسلمانوں کا خون بہانے کا سلسلہ فی الفور بند کریں ۔ دنیا کے حالات آج جس نہج پر پہنچ چکے ہیں وہ ان دونوں ممالک کے مرہون منت ہیں۔اس مو قع ڈپٹی سیکرٹر ی صوبہ پنجاب محبوب الزماں بٹ اور میجر غلام سرور بھی موجود تھے۔ 
لاہور میں اکبر چوک میں مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور امیرالعظیم نے کہا کہ یہ امت مسلمہ کی کمزوری ہے کہ آج اغیار ہر طرف سے ہم پر مسلط ہیں ۔سار ی دنیا کو مجاہدین تو نظر آتے ہیں مگر فلسطین میں اور کشمیر میں جو کردار اسرائیل اور بھارت ادا کر رہے ہیں وہ نظر کیوں نہیں آتا؟۔ دنیا کو یہ دوغلی پالیسی تر ک کرنی ہو گی ۔ اس موقع پر عبدالغفار عزیز اور ملک شاہد نے بھی خطاب کیا۔ 
گوجرانوالہ میں امیر ضلع ڈاکٹر عبید اللہ گوہر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہودی مظالم کے ذریعے اپنے گھناﺅنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ 
راولپنڈی میں احتجاجی ریلی سے راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شمس الرحمن سواتی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس پر یہودیوں کا قبضہ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی غیرت ایمانی کے لیے چیلنج ہے۔ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو ارض فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کرکے عالمی استعمار کی نگرانی میں قائم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے اور اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ 
فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رائے محمد اکرم خاں کھرل،جنرل سیکرٹری غلام عباس خان،رانا اکبر اللہ و دیگر کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے کہا کہ دنیا کا امن مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے مشروط ہے۔ مسلم حکمرانوں کی بزدلی اور بے حسی کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں آج تک ہونے والی لاکھوں مسلمانوں کی شہادتیں افسوسناک ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ بھی ہیں۔
حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر عبدالوحید قریشی نے کہا کہ او آئی سی اپنا کردار ادا کرکے مسجد اقصیٰ کو کھلوائے اور اسرائیلی قبضہ ختم کرائے ۔مسلمان ممالک کی حکومتیں مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کر رہی ہیں جبکہ او آئی سی مردہ گھوڑا ہے تاہم او آئی سی مسجد اقصیٰ کے مسئلہ پر آواز اٹھا کر اپنے مردہ جسم میں جان ڈال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں اور امریکیوں نے دنیا کا امن تباہ کیا ہوا ہے۔
سکھر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع مولانا حزب اللہ جکھرو، غلام غوث غازی،سہیل قریشی و دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی،مسلم ممالک اسرائیل کے ناجائز قبضہ کے فی الفور خاتمے کے لیے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔
مقبوضہ بیت المقدس کا محاصرہ جاری،جھڑپیں،11 صہیونی پولیس افسر زخمی
یروشلم:مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کے بعد اسرائیلی حکومت نے ہزاروں پولیس اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کر دیا ہے جبکہ مسجد اقصٰی کے کمپائونڈ میں جھڑپوں کے دوران 11 اسرائیلی پولیس افسر زخمی ہو گئے،2 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ہجوم نے پتھرائو بھی کیا۔ عرب لیگ نے مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی سرحدی محافظوں نے مسجد اقصی کے اطراف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ صیہونی انتہاپسندوں کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں مارچ کی منصوبہ بندی کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ قاہرہ میں عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ بیت المقدس کی بگڑتی ہوئی صورتحال

خبر کا کوڈ : 12905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش