QR CodeQR Code

ماہانہ 7700 ممنوعہ بور اور 15800 غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کئے جا سکیں گے، رحمان ملک

10 Jan 2012 16:04

اسلام ٹائمز: قائمہ کمیٹی کی ممبر بشری گوہر نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ یہ لائسنس جرائم پیشہ عناصر کو جاری کئے جاتے ہیں۔ اس پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر غیر لائسنس یافتہ اسلحہ استعمال کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے تجویز دی ہے کہ ممنوع اور غیر ممنوع بور اسلحہ کے لائسنس کے حصول کے لئے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ ممبران کی تائید ضروری ہو گی۔ اس تجویز کے مطابق ماہانہ دس لائسنس ممنوع اور دس غیر ممنوع بور اسلحہ ممبران پارلیمنٹ کو جاری کئے جائیں گے۔ اسی طرح پانچ اسلحہ لائسنس ممنوع اور پانچ غیر ممنوع ایم پی ایز کو ماہانہ جاری کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ رحمان ملک نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو جواب دیتے ہوئے کیا۔ 

اس مومع پر قائمہ کمیٹی کی ممبر بشری گوہر نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ یہ لائسنس جرائم پیشہ عناصر کو جاری کئے جاتے ہیں۔ اس پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر غیر لائسنس یافتہ اسلحہ استعمال کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ اسلحہ لائسنس کے اجراء میں بے ضابطگیوں کے بیسیوں کیس پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہیں۔ اس نئی تجویز کو لاگو کرنے سے ماہانہ 7700 ممنوع بور اور 15800 غیر ممنوع بور کے اسلحہ لائسنس جاری کئے جا سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 129094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/129094/ماہانہ-7700-ممنوعہ-بور-اور-15800-غیر-کے-اسلحہ-لائسنس-جاری-کئے-جا-سکیں-گے-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org