0
Tuesday 10 Jan 2012 21:45

گلگت اور کراچی میں شرپسندوں پر قابو پایا جائے، شیعہ علماء کونسل

گلگت اور کراچی میں شرپسندوں پر قابو پایا جائے، شیعہ علماء کونسل

اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی سے جاری بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک ان دنوں مشکل حالات سے دوچار اور تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، اس میں مشکل اور اہم فیصلے وسیع تر قومی مفاد میں کئے جانے ناگزیر ہو چکے ہیں، جن کا بنیادی مرکز و محور مجبور و بے بس عوام کی حالت زار بہتر بنانا، ان کی معاشی ابتری دور کرنا، انہیں مہنگائی، بے روزگاری، غربت، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلانا اور سب سے بڑھ کر انہیں بدامنی، دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور لاقانونیت و شرپسندی سے محفوظ رکھنا، حکومت اور ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، کیونکہ اس وقت گلگت بلتستان سے لے کر پشاور، کوئٹہ سے لے کر کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشتگردوں اور شرپسندوں کی کارروائیاں اور سرگرمیاں اپنے عرو ج پر ہیں، جن کی روک تھام سے ہی ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اتحاد و وحدت کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور عوام کو امن و تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔ مرکزی ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ گلگت میں شرپسندوں نے ایک بار پھر سے سر اٹھایا ہے اور اسی طرح کراچی میں وقفے وقفے سے معصوم اور بے گناہ انسانوں کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔ لہذا اس صورتحال پر قابو پانا ریاست کے ذمہ داروں کی اولین ذمہ داری ہے۔

خبر کا کوڈ : 129262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش