0
Tuesday 10 Jan 2012 23:25

ایوان صدر میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس جاری

ایوان صدر میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر آصف علی زرداری نے عدالت عظمٰی کے فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے پارٹی کی مرکزی قیادت اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا ہنگامی اجلاس ایوان صدر میں طلب کر لیا ہے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے دونوں اجلاس طلب کئے جانے کی تصدیق کی ہے، اس وقت اتحادی جماعتوں کا اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری اس وقت بلاول ہاؤس میں تمام طے شدہ مصروفیات ترک کر کے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی کے مرکزی رہنمائوں اور وفاقی وزراء کو بھی فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے این آر او عملدرآمد کیس پر دیئے گئے فیصلے پر مشاورت کے بعد حکومت آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومتی جماعت پیپلز پارٹی کی طرف سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 129280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش