0
Wednesday 4 Mar 2009 11:05

کوئٹہ میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ، 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ، 5 افراد جاں بحق
 نامعلوم مسلح افراد کي فائرنگ سے کوئٹہ کے مشرقي بائي پاس پر مچھ سے کوئٹہ آنے والے ہزارہ برادري سے تعلق رکھنے والے پانچ  افرادکو قتل کرديا گيا۔ تفصيلات کے مطابق منگل کي شام کو مچھ سے کوئٹہ آنے والے پانچ افراد کو نامعلوم موٹر سائيکل سوار مسلح افراد نے مشرقي بائي پاس پر واقع ليبر کالوني اور زير تعمير يونيورسٹي کے قريب فائرنگ کرکے قتل کرديا۔ ہلاک ہونے والے افراد کو تعلق اہل تشیع سے بتایا گیا ہے۔قتل ہونے والوں ميں نسيم علي، لياقت علي، زاہد علي ،حاجي مختار احمد اور سيد حيات اللہ شامل ہے فائرنگ کے بعد ڈرائيور سے گاڑي بے قابو ہو کر نزديکي کھائي ميں گر گئي جسے بعد ميں کرين کي مدد سے نکالا گيا اور قتل ہونیوالوں کو فوري طور پر بي ايم سي ہسپتال پہنچا ديا گيا واقع کے بعد ايف سي پوليس کے اعلي حکام موقع پر پہنچ گئے علاقے کو گھيرے ميں لے کر ملزما ن کي تلاش شروع کردي گئي۔ واقعے کے فورا بعد قتل ہونے والے افراد کے ورثائ اور ہزارہ برادري سے تعلق رکھنے والے ديگر  افراد بي ايم سي ہسپتال پہنچ گئے جہاں پر ہزارہ برادري نے زبردست احتجاجي مظاہرہ کيا۔ پوليس  اور ايف سي نے اس موقع پر بي ايم سي ہسپتال کو گھيرے ميں لے ليا ۔ اس بارے میں پاکستان عزاداری کونسل کے رہنما رحیم جعفری سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہزارہ قبیلے کے اہل تشیع کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن حکومت اس بارے میں بے بس نظر آتی ہے ۔ وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے دو روز پہلے کہا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے چار افراد ہو حراست میں لیا گیا ہے۔ دو روز پہلے ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور پانچ بیٹوں پر فائرنگ کر دی تھی جس سے باپ اور تین بیٹے موقع پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ باقی دو تین روز بعد دم توڑ گئے تھے۔ کوئٹہ میں مبینہ فرقہ وارنہ تشدد کے واقعات کے حوالے سے سخت کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ رحیم جعفری نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں گورنر راج لگایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اس بارے میں گورنر وزیر اعلی اور کور کمانڈر سمیت وفاقی سطح پر حکمرانوں سے رابطے کیے گئے لیکن ان کی سنوائی نہیں ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش