QR CodeQR Code

سیاسی و فوجی قیادت نے وزیرستان آپریشن کی منظوری دیدی

11 Oct 2009 09:43

کیری لوگر بل کے حوالے سے ہفتے کو اسلام آباد میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی شریک ہوئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا


اسلام آباد:کیری لوگر بل کے حوالے سے ہفتے کو اسلام آباد میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی شریک ہوئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں کیری لوگر بل کی متنازع شقیں امریکا کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور طے کیا گیا کہ متنازع شقوں پر امریکا کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے وزیرستان میں فوجی آپریشن کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ سیکورٹی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور کیری لوگر بل پر پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا۔ اعلیٰ سطح کے اس اجلاس سے قبل ایوان صدر اور ایوان وزیراعظم میں کئی بڑی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔ وزیراعظم گیلانی کی صدر زرداری سے ایوان صدر میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔ جس کے بعد آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ پرائم منسٹر ہاؤس میں وزیر اعظم سے ملے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے اجلاس کے شرکاء کو کیری لوگر بل کے بارے میں بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے صدر اور وزیر اعظم کو کیری لوگر بل کی بعض شقوں پر فوجی قیادت کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں جی ایچ کیو پر دہشتگردوں کے حملے پر بھی غور کیا گیا۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کا صفایا کرنے کیلئے مکمل اور بڑے فوجی آپریشن کی منظوری دیدی گئی۔ آپریشن شروع کرنے کی حتمی تاریخ کا تعین فوجی قیادت کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 12952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/12952/سیاسی-فوجی-قیادت-نے-وزیرستان-آپریشن-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org