0
Wednesday 11 Jan 2012 23:32

17 فروری کو ملتان میں ہونیوالا جلسہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ ہموار کرے گا، لیاقت بلوچ

17 فروری کو ملتان میں ہونیوالا جلسہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ ہموار کرے گا، لیاقت بلوچ

اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 17 فروری کو ملتان میں ہونیوالا جلسہ عام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ ہموار کرے گا، ملک میں کلمہ طیبہ والا نظام ہی غربت، جہالت اور ظلم و جبر کے نظام سے نجات دلائے گا، مدینہ منورہ کی مثالی ریاست ہمارا رول ماڈل ہے، کارکنان جماعت اسلامی کا کلمہ طیبہ والا پرچم تھام کر عوام کے ہر ہر طبقہ کے پاس جائیں اور آئندہ انتخابات کی تیاری کریں، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ملتان میڈیا سنٹر میں صحافیوں کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ آج سے 42 سال قبل 11 جنوری 1970ء کو جماعت اسلامی پاکستان کا پرچم لہرایا گیا تھا جس کا بنیادی نصب العین یہی تھا کہ یہ ملک جگمگائے گا نور لا ا لہٰ سے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا انتخابی منشور عوام و ملک کی عزت و تکریم، امن، روزگار، خوشحالی و ترقی، داخلی و خارجی سطح پر ملک کے امیج میں بہتری کا حقیقی نمونہ ہے۔ جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر فی الفور اشیائے خوردونوش، پٹرولیم مصنوعات، یوٹیلٹی بلز کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرے گی، لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا راز زراعت اور اس سے وابستہ صنعتیں ہیں، جماعت اسلامی کسانوں کو سستی کھادیں، معیاری بیج اور بلاسود زرعی قرضے فراہم کرے گی۔
 
ان کا کہنا تھا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے بجلی و ڈیزل کی قیمتوں پر سبسڈی بھی دی جائے گی اور جی ایس ٹی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار پر براجمان حکومتی و اتحادی جماعتوں نے عوام سے کیے وعدوں کی پاسداری نہیں کی بلکہ انھیں کھلا دھوکا دیا ہے، یہ جماعتیں ملک و قوم کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہیں، عوام آئندہ انتخابات میں ان سیاسی جماعتوں اور نام نہاد سیاستدانوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست فاش دیں گے۔

خبر کا کوڈ : 129592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش