0
Wednesday 11 Jan 2012 22:05

سارا کھیل سینٹ انتخابات کو روکنے کے لئے کیا جا رہا ہے، وزیراعظم گیلانی

سارا کھیل سینٹ انتخابات کو روکنے کے لئے کیا جا رہا ہے، وزیراعظم گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان سے پہلے مجھ سے بات کی اور کہا کہ وہ میرے انٹرویو پر اپنا وضاحتی بیان جاری کرنا چاہتے ہیں جس پر میں نے ان سے کہا کہ وہ وضاحتی بیان جاری کر دیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے سپورٹس چینل کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میمو کیس پر جنرل کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل کروائے گئے جوابات وزارت دفاع سے وزارت قانون کے پاس جانا چاہیئے تھے۔ آرمی چیف اور جنرل پاشا نے وضح کردہ آئینی طریقہ کار اختیار نہیں کیا۔ بیانات سپریم کورٹ میں جمع کرواتے وقت رولز آف بزنس کی پاسداری نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی نے میمو معاملے پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اس لئے انکوائری کے بعد انھیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انھیں بددیانت کہنے پر دکھ ہوا۔ سپریم کورٹ نے انھیں سنے بغیر ایسے ریمارکس دیئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت رہے گی اور سینیٹ انتخابات وقت پر ہونگے۔ یہ سارا کھیل سینٹ انتخابات کو روکنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 129595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش