QR CodeQR Code

جمرود دھماکہ، 4 مزید زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی

12 Jan 2012 00:34

اسلام ٹائمز:دھماکے کے دوسرے روز بھی فضاء سوگوار رہی، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی تدفین مکمل ہو گئی، جنازے اٹھتے وقت انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔


اسلام ٹائمز۔ جمرود دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید 4افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 34 ہوگئی، جبکہ جمرود میں دھماکے کے بعد فضاء دوسرے روز بھی سوگوار رہی، جمرود بازار میں واقع پٹرول پمپ پر ہونے والے بم دھماکے میں 78 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی تدفین مکمل ہو گئی، جنازے اٹھتے وقت علاقے میں کہرام مچ گیا اور انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، دھماکے کے دوسرے روز بھی فضاء سوگوار رہی اور جمرود بازار میں لوگوں کی آمدورفت انتہائی کم رہی، پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کی جانب سے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے ایک، ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے پچاس، پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 129635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/129635/جمرود-دھماکہ-4-مزید-زخمی-دم-توڑ-گئے-جاں-بحق-افراد-کی-تعداد-34-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org