0
Thursday 12 Jan 2012 00:47

اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 11 دہشتگرد ہلاک

اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 11 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ اپر اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے بمباری کے باعث 11دہشتگرد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے جبکہ چار محفوظ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے، اورکزئی ایجنسی کے دور افتادہ علاقے اور طالبان کے مضبوط گڑھ ماموں زئی میں ٹورسمت جبکہ کے میر قلم خان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بدھ کے روز دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر سیکورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے شدید بمباری کی، جس میں 11 شدت پسند ہلاک ہوئے، جبکہ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے خادی زئی، کوٹ کلے اور پڑی کے مقامات پر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، اس سرچ آپریشن میں بارودی سرنگیں اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیٹ طیاروں کی بمباری اور بھاری توپ خانے کی گولہ باری کے باعث میر قلم خیل، ارغنجو بنکہ زارت، جبہ ادوخیل، تورسمت، جندری کلے اور دیگر علاقوں سے بڑے پیمانے پر لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، ان مقامی افراد کو راستوں کی بندش اور طالبان کے خوف کی وجہ سے پیدل دشوار گزار پہاڑی رابطوں کے ذریعے کرم ایجنسی اور ضلع ہنگو کے مختلف علاقوں میں منتقل ہونا پڑرہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 129638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش