QR CodeQR Code

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کریں گے، بھارتی وزیر خارجہ

12 Jan 2012 11:20

اسلام ٹائمز:اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم کرشنا نے کہا کہ دو دہائی قبل دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو چکے ہیں۔ بھارت، اسرائیل زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ انکا ملک اسرائیل کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کرے گا۔ بھارتی وزیر داخلہ نے اسرائیل کے دورے کے موقع پر تل ابیب میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورہ تل ابیب کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کیلئے حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ اسرائیل کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر بھی بات چیت کریں گے۔ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ دو دہائی قبل دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو چکے ہیں اور اب تک بھارت، اسرائیل  زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 129674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/129674/دہشت-گردی-کے-خلاف-جنگ-میں-اسرائیل-کی-مدد-کریں-گے-بھارتی-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org