0
Thursday 12 Jan 2012 20:25

اداروں کے درمیان کوئی تصادم نہیں، اتحادیوں کا صدر، وزیراعظم کے حق میں قرارداد لانیکا فیصلہ

اداروں کے درمیان کوئی تصادم نہیں، اتحادیوں کا صدر، وزیراعظم کے حق میں قرارداد لانیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے کل ہونے والے اجلاس میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم گیلانی کے حق میں قرارداد پیش کی جائے گی۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت محاذ آرائی کی سیاست کی بجائے مفاہمت کی پالیسی پر کاربند رہے گی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کے درمیان کوئی تصادم نہیں ہے، حکومت ملک میں مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے گی۔
 بعد ازاں قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم گیلانی نے پیر پگارا شاہ مردان شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رحلت ایک قومی نقصان ہے۔ پیر پگارا نے ہمیشہ امن کے لئے سب کو اکھٹا کیا اور فیڈریشن کے لئے کام کیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیر پگارا اور عظیم دولتانہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان کسی قسم کا کوئی تصادم نہیں، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پارلیمنٹ ہائوس میں پیپلزپارٹی اور اس کے اتجادی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اہم قومی ایشوز پر اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے ماضی میں بھی اہم اداروں کا احترام کیا اور آئندہ بھی احترام کرتی رہے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری حکومت کو عوام نے پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، پارلیمننٹ مدت پوری کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری عمل کے انتقال میں صدر اور وزیراعظم پر کل کے اجلاس میں اعتماد اور یکجہتی کی قرارداد لائی جائے گی، اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 129778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش