0
Thursday 12 Jan 2012 21:08

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 غیر ملکیوں سمیت 6 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 غیر ملکیوں سمیت 6 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں چار غیر ملکیوں سمیت چھ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کے حملے میں چار سکیورٹی اہلکار  بھی جاں بحق ہوئے۔
جاسوس طیارے نے تحصیل دتہ خیل کے علاقے نیو اڈہ میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور دو میزائل داغے، میزائل حملے میں گاڑی میں سوار چار غیرملکیوں سمیت چھ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی حملے کے بعد ڈرون حملے بند ہو گئے تھے تاہم بدھ کے روز ایک بار پھر میرانشاہ کے قریب گورا قبرستان کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا، اس حملے میں چار شدت پسند ہلاک ہوئے۔ جمعرات کی شام کو ہونے والا یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے جس میں اب تک چھ شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کے حملے میں چار سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں مل سکی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چھ افراد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے ڈوگہ مداخیل میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا اور دو میزائل داغے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں گاڑی میں سوار چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی۔ امریکا نے چھبیس نومبر کے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے اور چوبیس پاکستانی اہلکاروں کی شہادت کے بعد ڈرون حملے معطل کر دیئے تھے، تاہم گیارہ جنوری کو میران شاہ میں ایک مکان پر میزائل داغنے سے ڈرون حملوں کا دوبارہ آغاز ہوا۔
خبر کا کوڈ : 129782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش