0
Thursday 12 Jan 2012 23:06

پشاور یونیورسٹی میں بھی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش

پشاور یونیورسٹی میں بھی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش
اسلام ٹائمز۔ جامعہ پنجاب کے بعد پشاور یونیورسٹی میں بھی تدریسی ماحول خراب کرنے اور مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسلامی جمعیت طلباء کی ذیلی شاخ کی جانب سے لگائے گئے بک سٹال میں فرقہ واریت پر مبنی قابل اعتراض کتب رکھی گئی ہیں، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور کے سیکرٹری اطلاعات حسن جان نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ یونیورسٹی آف پشاور میں اسلامی جمعیت طلباء کی ذیلی شاخ سٹیڈی ایڈ فائونڈیشن فار ایکسی لینس (سیف) کی جانب سے بک سٹال لگایا گیا ہے، جس میں اہل تشیع کیخلاف غلیظ مواد پر مبنی کتب رکھی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ بک سٹال میں ''دستاویز۔۔شیعہ مسلمان یا کافر۔ فیصلہ آپ کریں'' کے عنوان سے موجود کتاب کے بارے میں جب سٹال کی انتظامیہ کے اراکین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس قابل اعتراض اور فرقہ وارانہ کتاب کو ہٹانے کی بجائے مناظرے کے چیلنج دینا شروع کر دیئے۔ 

آئی ایس او کے مطابق اس بک سٹال پر پیش آنے والے اس واقعہ عکس بندی بھی کی گئی ہے اور قابل اعتراض کتاب کی تصاویر بھی بنائی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملہ کو قانونی اور پرامن طریقہ سے حل کرنے کیلئے پولیس انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا لیکن متعلقہ ایس ایچ او کی عدم موجودگی کی وجہ سے مقدمہ درج نہ ہو سکا تاہم روزنامچہ رپورٹ کا اندراج کرادیا گیا ہے اور کل اس حوالے سے دوبارہ پولیس سے رابطہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 129799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش