0
Friday 13 Jan 2012 00:52

تربت، مکران اسکاوٹس کے قافلے پر حملہ، 14 اہلکار جاں بحق، 15 شدید زخمی

تربت، مکران اسکاوٹس کے قافلے پر حملہ، 14 اہلکار جاں بحق، 15 شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ تربت کے علاقے بلیدہ میں کامران اور کلک کے درمیان نیوانو کے مقام پر مکران اسکاوٹس کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 14 سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور15  شدید زخمی ہو گئے جبکہ حملہ میں 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ حملہ آور مبینہ طور پر سرکاری اسلحہ بھی ہمراہ لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی دوپہر تقریباً 2 بجے کے قریب بلیدہ کے علاقے گامران اور کلک کے درمیان نیوانو کے مقام پر سڑک پر بارودی سرنگوں کے صفائی کے وقت حملہ کیا گیا، اہلکار بارودی سرنگ کی صفائی میں مصروف تھے، پہلے دھماکہ ہوا پھر راکٹ باری اور فائرنگ شروع ہو گئی، جاں بحق ہونے والوں میں دو جے سی اور 12 جوان شامل ہیں۔ جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھی نقصان پہنچا، فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، کالعدم بی ایل ایف نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
خبر کا کوڈ : 129835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش