QR CodeQR Code

سپریم کورٹ نے این آر او کیس کی سماعت مؤخر کرنے سے متعلق اٹارنی جنرل کی درخواست مسترد کر دی

13 Jan 2012 02:08


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے اٹارنی جنرل کو جوابی خط میں کہا ہے کہ این آر او کیس اور میمو کمیشن کا اجلاس دونوں اہم معاملے ہیں، آٹارنی جنرل اپنی ترجہیات کا تعین خود کریں، اور وقت کی تقسیم اس طرح کریں کہ دونوں جگہ حاضری ممکن ہو، چیف جسٹس نے مزید کہا ہے کہ درخواست پر حکم کسی ایک معاملے میں سماعت کی تاخیر کا باعث بن سکتا ہے۔ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ انکی مصروفیت کے پیش نظر این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت مؤخر کی جائے۔ کیوں کہ اسی روز میمو کمیشن کا بھی اجلاس ہے لہذا دونوں جہگوں پر پہنچنا میرے لیے نہ ممکن ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 129847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/129847/سپریم-کورٹ-نے-این-آر-او-کیس-کی-سماعت-مؤخر-کرنے-سے-متعلق-اٹارنی-جنرل-درخواست-مسترد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org