QR CodeQR Code

مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی نمائندے کی فلسطینی وزیراعظم سلام فیاض سے ملاقات

11 Oct 2009 13:19

مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی صدر براک اوباما کے نمائندہ خصوصی جارج میچل اسرائیل اور مقبوضہ فلسطین میں اعلٰی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روز فلسطینی وزیر اعظم سلام فیاض سے ملاقات کی، جسکے بعد فلسطینی اور اسرائیلی


مقبوضہ بیت المقدس:مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی صدر براک اوباما کے نمائندہ خصوصی جارج میچل اسرائیل اور مقبوضہ فلسطین میں اعلٰی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روز فلسطینی وزیر اعظم سلام فیاض سے ملاقات کی، جسکے بعد فلسطینی اور اسرائیلی رہنماوؤں نے اپنے نمائندے واشنگٹن بھیجنے پر اتفاق کیا ۔مشرق وسطیٰ کے فلسطین - اسرائیل تنازعے کے حل کی خاطر امریکا کے خصوصی ایلچی اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد خطے کے نویں دورے میں ابتک صدر شمعون پیریز، اسرائیلی وزیر خارجہ اویگڈور لائبرمین اور وزیر دفاع ایہود باراک اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے الگ الگ ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ امریکی مندوب نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور وزیر اعظم سلام فیاض سے بھی ملاقات کی۔اِس ملاقات کے دوران محمود عباس نے جورج میچل پر واضح کیا کہ وہ امن مذاکرات کے لئے اسرائیل کو کسی قسم کی رعایت نہیں دیں گے۔ امریکی صدر براک اوباما وسط اکتوبر تک اس تنازعے پر حوصلہ افزا پیش رفت چاہتے ہیں۔ دوسری جانب تجزیہ کاروں اور سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ کسی بڑی تبدیلی یا پیش رفت کے امکانات انتہائی کم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 13002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/13002/مشرق-وسطی-کیلئے-امریکی-نمائندے-کی-فلسطینی-وزیراعظم-سلام-فیاض-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org