0
Saturday 14 Jan 2012 13:15

فورسز پرحملے میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ

فورسز پرحملے میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے گزشتہ روز تربت میں مکران اسکاوٹس کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں ایف سی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں‌ وزیراعلیٰ نے ایف سی کے قافلے پرحملے کو ملک کی سلامتی کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر حملوں میں‌ ملوث ملک دشمن عناصر کو ہرگز معاف نہیں‌ کیا جا سکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے فرائض کی ادائیگی کے دوران خون کا نذرانہ دینے والے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبیداللہ خان سے فون پر رابطہ کر کے ان سے دہشت گردی کے واقعہ میں ‌ایف سی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 130171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش