0
Saturday 14 Jan 2012 13:39

موساد، سی آئی اے ایجنٹوں کے بھیس میں دہشتگرد تنظیم جنداللہ کی مدد کرتی رہی

موساد، سی آئی اے ایجنٹوں کے بھیس میں دہشتگرد تنظیم جنداللہ کی مدد کرتی رہی
اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے فارن پالیسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے اہلکار امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایجنٹوں کے بھیس میں دہشتگرد گروپ جنداللہ کے اراکین کی مدد اور انہیں بھرتی کرتے رہے ہیں۔ امریکی جریدے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں سن2007ء اور 2008ء کی سرکاری دستاویزات کا حوالہ دیا گیا ہے، جن کے مطابق اسرائیلی ایجنٹ خود کو سی آئی اے کے اہلکار ظاہر کرتے ہوئے خفیہ آپریشن میں مصروف رہے۔ اسرائیلی ایجنٹوں نے اس آپریشن کے دوران امریکی پاسپورٹ اور ڈالروں کا استعمال بھی کیا۔ جنداللہ پاکستان اور ایران میں واقع صوبوں بلوچستان میں مصروف عمل ایک دہشتگرد گروہ ہے۔ 

امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار نے فارن پالیسی میگزین کو بتایا، ’’اسرائیلیوں نے جو سوچا تھا، وہ حیران کن ہے کہ وہ کس طرح اپنے مفادات کا حصول کر سکتے ہیں۔‘‘ سی آئی اے کے اہلکار نے مزید کہا، ’’اسرائیلی ایجنٹوں نے یہ بھرتیاں کھلے عام کی تھیں۔‘‘ یہ میموز سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے اقتدار کے آخری برسوں میں لکھے گئے تھے۔ میگزین کے مطابق جب امریکی صدر کو ان میموز کے بارے میں بتایا گیا تو وہ انتہائی غصے میں آ گئے تھے۔ خفیہ ایجنسی کے اہلکار کے مطابق اس رپورٹ کے بعد وائٹ ہاؤس میں ان خدشات نے جنم لیا کہ یہ اسرائیلی پروگرام امریکیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہا تھا۔ 

اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ امریکا نے ایران کے خلاف خفیہ معلومات کے حصول کے لیے اسرائیل کا ساتھ دیا، لیکن یہ واقعہ قدرے مختلف تھا۔ کسی کا کوئی بھی خیال ہو سکتا ہے، لیکن امریکہ ایرانی فوج کے اہلکاروں یا ایرانی شہریوں کی ہلاکت کے کاروبار میں شامل نہیں ہے۔ اس میگزین کے مطابق اسرائیلی سرگرمیاں پاکستان اور امریکا کے پہلے ہی سے تناؤ کے شکار تعلقات کو مزید خطرے سے دوچار کر سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 130173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش