0
Saturday 14 Jan 2012 15:28

ڈی آئی خان، ڈی پی او آفس پر حملہ، خودکش حملہ آور ہلاک، فائرنگ جاری، فوج طلب

ڈی آئی خان، ڈی پی او آفس پر حملہ، خودکش حملہ آور ہلاک، فائرنگ جاری، فوج طلب
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او آفس پر خودکش حملے کے بعد دہشتگردوں نے شدید فائرنگ کی اور پولیس پر دستی بموں سے حملے کیئے، پولیس اور دہشتگردوں میں مقابلہ ابھی بھی جاری ہے۔ انتظامیہ کی مدد کیلے پاک فوج کی کمک پہنچ گئی ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او آفس میں پولیس کی وردی میں ملبوس دہشتگردوں نے دستی بموں سے حملے کیے، ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے بعد چھ سے زائد دھماکے بھی سنے گئے اور حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ جاری ہے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے تمام تھانوں سے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچ گئی۔ ڈی آئی خان میں ڈی پی او کے دفتر کے قریب سرکاری دفاتر اور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت بھی ہے۔ فائرنگ اور دستی بم حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے حساس علاقے میں واقعہ ڈی پی او آفس پر پانچ سے سات شرپسندوں نے حملہ کیا، جس میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔ پولیس یونیفارم میں ملبوس شرپسند مرکزی دروازے سے ڈی پی او آفس میں داخل ہوئے اور دستی بموں سے حملہ کیا جبکہ خودکش حملے سے کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حملے کے بعد شرپسندوں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج کے جوانوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 130207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش