QR CodeQR Code

چہلم امام حسین ع، 19 صفر کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستے پر رواں دواں

14 Jan 2012 21:46

اسلام ٹائمز:اسلام پورہ کے علاقہ پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والے جلوس میں ہزاروں عزادار شریک ہیں جو نواسہ رسول ع کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں چہلم حضرت امام حسین ع کے موقع پر 19 صفر المظفر کا مرکزی جلوس اسلام پورہ کرشن نگر پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے رات گئے واپس پانڈو سٹریٹ میں اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس چہلم میں علماء کرام اور ذاکرین عظام نے حضرت امام حسین ع کے فضائل اور مصائب بیان کئے جبکہ عزاداروں کی ایک بڑی تعداد نے جلوس کے راستہ میں نوحہ خوانی اور زنجیر زنی کی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی جلوس کے ساتھ رہی جس نے جلوس کے راستوں میں آنے والی تمام سڑکوں، بازاروں اور گلیوں کو خاردار تاروں اور ٹینٹ لگا کر مکمل سیل کر دیا تھا جبکہ جلوس میں آنے والے تمام عزاداروں کی مکمل تلاشی کے بعد ان کو جلوس میں داخل ہونے دیا جا رہا تھا۔
 
پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والا جلوس کرشن نگر، اسلام پورہ بازار، نیلی بار چوک، سیکرٹریٹ، پرانی انار کلی، چوک جین مندر سے ہوتا ہوا واپس اسی روٹ پر کرشن نگر میں اختتام پذیر ہو گا، جبکہ شہر میں کئی دوسرے مقامات جن میں موچی دروازہ، لٹن روڈ، شاہ جمال، سمن آباد، کینٹ صدر بازار، اچھرہ، ماڈل ٹاؤن، جعفریہ کالونی، امامیہ کالونی، شاہدرہ، بیگم کوٹ، کوٹ عبدالمالک سمیت کئی مقامات پر چہلم حضرت امام حسین ع کے سلسلہ میں مجالس اور ماتمی جلوس منعقد کئے گئے جن میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ 20 صفرالمظفر کو چہلم کا مرکزی جلوس اندرون موچی دروازہ سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 130271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/130271/چہلم-امام-حسین-ع-19-صفر-کا-مرکزی-جلوس-اپنے-مقررہ-راستے-پر-رواں-دواں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org