0
Saturday 14 Jan 2012 22:16

تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی، عمران خان

تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کي کرپشن چھپانے کے لئے پاکستان کو تباہ نہيں کرنے ديں گے، کرپشن کے نظام کو ختم کرنے کے لئے سونامي مارچ کريں گے۔ عمران خان اسلام آباد ميں تحريک انصاف کي سينٹرل ايگزيکٹو کميٹي کے اجلاس کے بعد رہنماوں کے ہمراہ پريس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سپريم کورٹ کے فيصلوں کي خلاف ورزي کي گئي تو ہم سڑکوں پر آئيں گے، حکومت سپريم کورٹ کو تباہ کرنے کي کوشش کر رہي ہے۔ اگر حکومت سپريم کورٹ پر حملہ کرتي ہے تو تحريک انصاف کا سونامي سڑکوں پر ہو گا۔ عمران کا کہنا تھا کہ کونڈا ليزا رائس نے اپني کتاب ميں لکھا ہے کہ انہوں نے پاکستان ميں کٹھ پتلي حکومت بنائي۔
 
عمران خان نے نواز شريف کو پيغام ديتے ہوئے کہا کہ حکومت ہٹانے کے لئے اسمبليوں سے باہر آئيں اور قومي اسمبلي سے زيادہ پنجاب اسمبلي سے مستعفي ہونا ضرور ي ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کوئٹہ ميں تحريک انصاف کے جلسے کے لئے تمام سياسي جماعتوں سے رابطے کريں گے اور پاکستان سے عليحدگي کي تمام تحريکيں ختم کرنے کے لئے تجاويز ليں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحريک انصاف پاکستان ميں نئے انتظامي يونٹس بنانے کے لئے وائٹ پيپر جاري اور اپني تجاويز تيار کرے گي۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ ووٹر لسٹ کے تحت انتخابات کرانا فضول ہے کيونکہ سپريم کورٹ نے واضح کر ديا ہے کہ 3 کروڑ 70 لاکھ ووٹ جعلي ہيں اس لئے تحريک انصاف ضمني انتخاب ميں شرکت نہيں کرے گي۔ انہوں نے کہا کہ آئي ايس آئي نے سياستدانوں کو پيسہ ديا تو قوم کے سامنے آنا چاہئے اور چيف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں کہ اصغر خان کيس کي سماعت کريں۔

دیگر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے نئے منشور کی تیاری جہانگیر ترین کو سونپ دی گئی ہے۔ جبکہ پارٹی آئین کی ذمہ داریاں حامد خان کو سونپی گئی ہیں۔ چھوٹے صوبوں کے قیام کے لیے خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی صوبوں کے قیام کے لیے حتمی پالیسی بھی تیار کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے بوگس فہرستوں کی بنیاد پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 130281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش