0
Monday 12 Oct 2009 11:41

افغانستان میں طالبان اقتدار میں آ گئے تو شدت پسند پاکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں،امریکی سینیٹرز

افغانستان میں طالبان اقتدار میں آ گئے تو شدت پسند پاکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں،امریکی سینیٹرز
واشنگٹن:امریکی سینیٹرز نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان اقتدار میں آ گئے تو شدت پسند پاکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ ری پبلکن اور ڈیموکریٹ سینیٹرز نے ٹی وی پروگرامز میں اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دیا گیا تو القاعدہ منظم ہو جائے گی اور پورا خطہ دہشت گردی کی لپیٹ میں آجائے گا۔ری پبلکن سینیٹر چیمبلس نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر طالبان کابل پر حکمرانی قائم کر سکتے ہیں تو وہ پاکستان پر بھی قبضہ کر سکتے ہیں۔ ڈیموکریٹ سینیٹر جیک ریڈ نے کہا کہ سابق صدر بش عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے۔ اس وقت القاعدہ پاکستان میں منظم ہو رہی تھی جس کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ری پبلکن سینیٹر ڈیان فین نے صدر اوباما پر زور دیا کہ وہ جنرل مک کرسٹل کی سفارش پر مزید فوجی افغانستان بھیجیں۔ جبکہ ڈیموکریٹ سینیٹر کارل لیوائن نے کہا کہ فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے بجائے افغان افواج کی تعداد بڑھا کر اس کو تربیت دی جائے۔




خبر کا کوڈ : 13035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش